بھارت پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمد پر پابندیاں اٹھانے کیلئے تیار،تجارتی تعلقات معمول پر آجانے کا امکان

اتوار 16 مارچ 2014 07:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء)بھارت پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمد پر پابندیاں اٹھانے کیلئے تیار ہوگیا،تجارتی تعلقات معمول پر آجانے کا امکان ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات نارمل ہونے سے پاکستان کی بھارت کو برآمدات 3گنا ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان غیر اعلانیہ مذاکرات ہو رہے تھے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک ایک دوسرے کو اپنی اپنی منڈیوں تک غیر امتیازی رسائی کا درجہ دینے پر رضا مند ہوگئے ہیں اور یہ طے پایا ہے کہ پاکستان بھارت کی1209اشیاء پر عائد پابندی اٹھالے گا،بھارت نے پاکستان کو تجارت کے لئے پسندیدہ ملک کا درجہ دے رکھا ہے،لیکن پاکستان کی بہت سی اشیاء پر اس نے پابندی لگا رکھی ہے،وزیراعظم کے خصوصی معاون مفتاح اسماعیل کے مطابق نئے معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کی مزید160اشیاء کی درآمد پر سے پابندی اٹھالے گا اور بھارت سے تجارت کے دوران پاکستان اب بھی کچھ شعبوں کو حساس فہرست میں رکھے گا،جس میں ادویات اور گاڑیاں بنانے کے شعبے شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد کرنے کی اجازت ہے لیکن بھارت میں ڈیوٹی بہت زیادہ تھی جسے کم کرنے کی بات کی گئی ہے اور اس سے ہماری ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد بڑھ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :