کوئٹہ بم دھماکہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کر لی ، احرار الہند کے دعوے کو مسترد کردیا

اتوار 16 مارچ 2014 07:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء) کوئٹہ بم دھماکہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کرتے ہوئے احرار الہند کے دعوے کو مسترد کردیا کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز سائنس کالج چوک پر کسی احرار الہند نامی تنظیم نے نہیں بلکہ بلوچ سرمچاروں نے پولیس اور ایف سی کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں چھ ایف سی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ہمیں عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے لیکن عوام سے پہلے بھی اپیل کرتے رہیں کہ بلوچ سرمچاروں کبھی بھی اور کہیں بھی حملہ آور ہوسکتے ہیں اس لئے عوام فورسز سے دور رہیں تاکہ وہ نقصانات سے بچ سکیں سیکیورٹی اہلکار پورے بلوچستان میں بلوچ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں ترجمان نے کہا کہ حملہ ڈیرہ بگٹی ،آواران کیچ سمیت مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کا رد عمل ہے ترجمان نے کہا کہ احرار الہند کی جانب سے حملہ کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنے کے دووے میں کوئی صداقت نہیں ہم اس تنظیم کو بھی تنبیہ کرتے ہیں کہ بلوچ سرمچاروں کو اپنے نام کرنے سے گریز کرے ترجمان نے کہا کہ ایک روز بعد کارروائی قبول کرنے کی وجہ اپنے سرمچارو ں کی کارروائی سے متعلق مکمل تصدیق کرنا تھا مکمل حقائق کے بعد ذمہ داری قبول کررہے ہیں ۔