حکومت نے امن کو موقع دینے کیلئے طالبان سے مذاکرات شروع کئے تاکہ امن قائم ہوسکے، پرویز رشید، جب برسر اقتدار آئے تو پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا تھا، وزیراعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ کی انتھک محنت اور کوششوں کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، اس سے ملک کی معیشت بہتر ہوگی ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 مارچ 2014 07:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت جب برسر اقتدار آئی تو اسے پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا تھا وزیراعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ کی انتھک محنت اور کوششوں کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اس سے ملک کی معیشت بہتر ہوگی ،حکومت نے امن کو موقع دینے کیلئے طالبان سے مذاکرات شروع کئے تاکہ امن قائم ہوسکے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی انتھک محنت کی بدولت ہم تمام شعبوں میں آل راؤنڈر کارکردگی دکھانے کے قابل ہوگئے ہیں جس کے ملک کے اندر ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی گڈ گورننس، شفافیت ،دیانتداری اور بچت کے اقدامات کے باعث ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بین الاقوامی برادری کا ہم پر اعتماد بڑھا ہے بلکہ اس سے ہم استحکام‘ خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن ہوئے ہیں