پشاور‘ مسلح افراد نے شنواری قوم کے 18 افراد کو اغواء کرلیا، پولیس نے 11 افراد کے اغواء کی تصدیق کی ہے لیکن ہمارے 18افراداغواء ہوئے ہیں،شنواری قوم

اتوار 16 مارچ 2014 07:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء) پشاور میں خیبر ایجنسی باڑہ سے آنے والے 70 مسلح افراد نے بڈھ بیر میں شنواری قوم کے 18 افراد کو اغواء کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات پشاور کے علاقے بڈھ بیر فقیرآباد خیبر قلعہ میں خیبر ایجنسی باڑہ سے 70 سے زائد مسلح افراد آئے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چار سال قبل خیبر ایجنسی سے ہجرت کرنے والے شنواری قوم کے 18 افراد کو پشاور کے علاقے بڈھ بیر خیبر قلعہ سے اغواء کرکے لے گئے جبکہ شنواری قوم کے خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ پولیس نے 11 افراد کے اغواء کی تصدیق کی ہے لیکن مسلح افراد نے 18 افراد کو اغواء کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی

متعلقہ عنوان :