لاس اینجلس کی سڑکوں پر ”ہر کسی کو گولی مار دونگا “ امریکہ میں دھمکی آمیز ٹویٹ کرنیوالا شخص گرفتار

اتوار 16 مارچ 2014 07:21

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء) امریکی پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ اگر اس کی پوسٹس پر ایک سو ٹوئیٹس دوبارہ آئے تو وہ لاس اینجلس کی سڑکوں پر پر بے مقصد فائرنگ کرے گا ۔ بیس سالہ ڈیکاری میک انوف کو ایلے کی سڑکوں کی طرف بندوق تانے ہوئے تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہر ایک تصویر کے ساتھ اس نے کیپشن میں لکھا کہ ”100RT,S اور میں پیدل چلتے ہوئے ہر کسی کو گولی مار دونگا “۔ایل اے پی ڈی کے ایک ترجمان نے کہا کہ تفتیش کے دوران افسران کو کئی ایک تصاویر کا انکشاف ہوا جن میں لاس اینجلس شہر کی مختلف سڑکوں کی طرف نامعلوم قسم کی بندوق تانے ہوئے تھی ۔افسران نے ٹویٹر اکاؤنٹ کا سراغ لگا کر لاس اینجلس کے نواح میں واقع اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جہاں سے انہوں نے اسے گرفتار کیا ۔ترجمان نے کہا کہ ایک ایئر رائفل جائے وقوعہ سے برآمد کی گئی ۔میک انوف پر مجرمانہ دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے اس کے بعد اس کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :