کینیڈا،شراب کے نشے میں دھت لڑائی کے دوران روسی سفارتکار کو چھرا گھونپ دیا گیا

اتوار 16 مارچ 2014 07:21

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء)کینیڈا کے دارالحکومت میں گزشتہ روز شراب کے نشے میں دھت لڑائی کے تناظر میں ایک روسی سفارتکار کو چھرا گھونپ دیا گیا،یہ بات حکام نے بتائی۔اوٹاوا پولیس نے کہا ہے کہ انہیں روسی سفارتخانے کے قریب چھرے کے وار سے متعلق مقامی وقت کے مطابق صبح8:43پر ایک ہنگامی کال کی گئی اور چھرے کے وار سے زخمی ایک44سالہ شخص کو پایا گیا،متاثر شخص کو ہسپتال لے جایا گیا اور انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ ایک دوسرے شخص کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔

کینیڈا کے خارجہ امور کے محکمہ کے ترجمان جان بیبکاک نے اے ایف پی کو بتایا کہ سرکاری حکام روسی سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہمیں فطرتاً اس واقعے کا کوئی سیاسی محرک کا اشارہ نہیں ملا۔

(جاری ہے)

روزنامہ اوٹاوا سیٹزن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رشین مشن سے ایک چند بلاکس کے ایک اپارٹمنٹ میں دو افراد نشے میں دھت تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق سفارتکار کو بازو اور پیٹھ پر زخم آئے اور وہ لابی کی طرف دوڑ پڑے جہاں پولیس نے اسے پایا۔متاثرہ شخص کے نشے میں دھت ہونے کی اطلاعات ہیں اور وہ حکام کے ساتھ لڑ رہا تھا،ابتدائی طور پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسے ایک کتے نے کاٹا ہے۔روسی سفارتخانے نے واقعہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :