عوام کی فلاح کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں،وزیر اعظم ،ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جائے تاکہ ان منصوبوں کی ثمرات سمیٹے جا سکیں،شہباز شریف سے ملاقات ،ملاقات میں نرسز پر تشدد اور مظفر گڑھ میں زیادتی کیس کے واقعہ پر تبادلہ خیال

اتوار 16 مارچ 2014 07:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء)و زیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کی فلاح کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کے ساتھ ساتھ ریلیف بھی فراہم کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ہفتہ کو رائے ونڈ لاہور میں ان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پنجاب میں امن وامان ترقیاتی منصوبوں سمیت نرسز پر ہونیوالے تشدد اور مظفر گڑھ میں زیادتی کیس کے واقع پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں اور ذمہ داروں کو کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم کو دریائے راوی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جائے تاکہ ان منصوبوں کی ثمرات سمیٹے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :