امین فہیم ہماری پارٹی کا صدر ہے ان سے اختلافات کا سوچ بھی نہیں سکتا، قائم علی شاہ ،بلاول بھٹو زرداری کے احکامات کے تحت میں نے ان کیساتھ تھر کا دورہ کیا ، اس مشکل گھڑی میں سندھ حکومت تھر کی عوام کو کبھی بھی تنہانہیں چھوڑے گی ، شکارپور میں امن امان بحال کرانے کے سلسلے میں ایس ایس پی شکارپور کو فری ہینڈ دیا ہے، کوٹ درانی میں ڈویژنل اجلاس اور صحافیوں سے گفتگو

اتوار 16 مارچ 2014 07:12

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء)شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا ہے امین فہیم ہماری پارٹی کے صدر ہیں ان سے اختلافات کا سوچ بھی نہیں سکتا،پاکستان کواسلام کا مضبوط قلعہ بنایاتھااور دنیا کے مسلمان ملکوں نے ان کو اپنا سربراہ تسلیم کیا تھااور 4اپریل شہید ذوالفقارعلی بھٹو سے عہد کا دن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کوٹ درانی میں ڈویژنل اجلاس اور صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاانہوں نے مزیدکہا کہ تھر میں پیدا ہونے والے قحط کا بلاول بھٹو زرداری نے سختی سے نوٹس لیا ہے بلاول بھٹو زرداری کے احکامات کے تحت میں نے ان کے ساتھ تھر کا دورہ کیا اور اس مشکل گھڑی میں سندھ حکومت تھر کی عوام کو کبھی بھی تنہانہیں چھوڑے گی جبکہ تھر کے ذمہ داروں کے خلاف کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی، انہوں نے مزیدکہا کہ شکارپور میں امن امان بحال کرانے کے سلسلے میں ایس ایس پی شکارپور الطاف حسین لغاری کو فری ہینڈ دیا ہے جبکہ جے یوآئی رہنما مولانا بخت اللہ پہوڑ سمیت دیگر مغویوں بھی بہت جلد بازیاب کرائے گئے، اس سلسلے میں اگر ایس ایس پی شکارپور الطاف حسین لغاری نے سستی کا مظاہرہ کیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر آغا سراج درانی نے کہاکہ 4 اپریل کو پیپلزپارٹی گڑھی خدابخش میں خود کو عوامی سمندر ثابت کرے گی جبکہ پیپلزپارٹی کے جیالے شہید ذوالفقار علی بھٹو سے بے مثال محبت کرتے ہیں جبکہ سندھ کی عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ہے جبکہ وزیر اعلی سید قائم علی شاہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے بعد سندھ کے پانچوں ڈویژنوں کا دورے کریں گیں اور کارکنوں کے ساتھ ملاقات بھی کریں گئے اس موقع پر پی پی ایم این اے ایاز احمد سومرو نے کہاکہ پی ایس 35ڈوکری پرضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کا جیالا کامیاب ہوگااور پیپلزپارٹی کے کارکنان کبھی بھی سختیوں سے نہیں گھبراتے پی پی کارکنان نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اس موقع پر دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔