بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی، پاکستان کیخلاف ہاکی سیریز پھر منسوخ،دونوں ملکوں کی ہاکی فیڈریشنز دو طرفہ سیریز پر آمادہ تھیں مگر بھارتی حکومت نے ٹیم کو اجازت نہیں دی

اتوار 16 مارچ 2014 07:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء) بھارتی حکومت کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر چوتھی بار پاک بھارت ہاکی سیریز منسوخ ہوگئی۔ بھارتی ہاکی ٹیم نے اٹھائیس مارچ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ جبکہ پاکستان ٹیم نے اپریل کو جوابی دورہ بھارت کرنا تھا مگر ایک بار پھر بھارتی حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاکی ٹیم کو دورہ پاکستان کرنے کی اجازت نہ دی جس کی وجہ سے چوتھی بار پاک بھارت ہاکی سیریز کو منسوخ کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کی ہاکی فیڈریشنز دو طرفہ سیریز پر آمادہ تھیں۔

متعلقہ عنوان :