آئی سی سی نے ٹی 20 فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ کا اعلان کردیا ، آل راوٴنڈرز میں محمد حفیظ کی بادشاہت برقرار ، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے شین واٹسن ہیں ،بلے بازی کے میدان میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل نہیں، آسٹریلیا کے ایرون فنچ پہلے، نیوزی لینڈ کے برینڈن مک کولم دوسرے، انگلینڈ کے الیگزینڈر ہیلز تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر ہیں ، باوٴلنگ کی پہلی دونوں پوزیشنز ویسٹ انڈیز کے پاس ہے سنیل نارائن نے پہلی اور سیموئل بدری نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل تیسرے نمبر پر موجود

اتوار 16 مارچ 2014 07:11

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق آل راوٴنڈرز میں محمد حفیظ کی بادشاہت برقرار ہے۔مختصر ترین کرکٹ فارمیٹ میں بلے بازی کے میدان میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل نہیں، آسٹریلیا کے ایرون فنچ پہلے، نیوزی لینڈ کے برینڈن مک کولم دوسرے، انگلینڈ کے الیگزینڈر ہیلز تیسرے، بھارت کے ویراٹ کوہلی، سریش رائنا اور یوراج سنگھ بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر راجمان ہیں۔

ٹی 20 کرکٹ میں بالنگ کی پہلی دونوں پوزیشنز ویسٹ انڈیز کے پاس ہے سنیل نارائن نے پہلی اور سیموئل بدری نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اجنتھا مینڈس چوتھے اور ناتھن مک کولم پونچویں نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹین بالرز میں پاکستان کے محمد حفیظ اور شاہد آفریدی بھی شامل ہیں جو بالترتیب چھٹے اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

کرکٹ کے مختصر تین فارمیٹ کے بیٹنگ اور بالنگ کے شعبے میں بھلے ہی پاکستان کا کوئی کھلاڑی سرفہرست نہ ہو لیکن آل راوٴنڈرز میں قومی ٹی20 قائد محمد حفیظ کی بادشاہت ہے، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے شین واٹسن، تیسرے نمبر پر بھارت کے یوراج سنگھ ، چوتھے نمبر پر بنگلا دیش کے شکیب الحسن جبکہ پانچویں نمبر پر بوم بوم آفریدی ہیں۔