پاکستان انٹرنیشنل سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ ناصر اقبال نے نے جیت لیا ، ٹاپ سیڈ نے عامر اطلس انتہائی سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 11-5،11-9 اور 11-9سے شکست دی ،مہمان خصوصی پاکستان اسکوائش فیڈریشن کے صدر ائیر وائس مارشل رضی نواب نے انعامات تقسیم کئے

اتوار 16 مارچ 2014 07:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء) ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے عامر اطلس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر پاکستان انٹرنیشنل اسکوائش سرکٹ ون ٹورنامنٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسکوائش کمپلیکس لاہور میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا فائنل ٹاپ سیڈ ناصر اقبال اور عامر اطلس کے درمیان ہوا جو انتہائی سنسنی خیز اور کانٹے دار رہا اور ناصر اقبال نے سخت مقابلے کے بعد پانچ سیٹ کے میچ میں تین دو سے کامیابی سمیٹ کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔اسکور گیارہ پانچ، چھ گیارہ، چار گیارہ، گیارہ نو اور گیارہ نو رہا۔مہمان خصوصی پاکستان اسکوائش فیڈریشن کے صدر ائیر وائس مارشل رضی نواب نے انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :