دبئی: آصف زرداری اور گورنر سندھ کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 17 مارچ 2014 07:34

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء) سابق صدرآصف علی زرداری اورگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی اتوار کو دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں رہنماوٴں نے سندھ کی سیاسی صورتحال کے علاوہ پیپلز پارٹی اور یم کیو ایم سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ دونوں جانب سے مذاکرات کے تین سیشن ہوچکے ہیں، اور اب حتمی سیشن سابق صدر زرداری اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے درمیان متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :