بندوق سے لوگوں کوکنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے‘ پرویز رشید،دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی‘ یو ٹیوب پر پابندی جلد اٹھالی جائے گی‘ لاہور میں تقریب سے خطاب

پیر 17 مارچ 2014 07:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی‘ بندوق سے عوام کو کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اتوار کو لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی سوچ دوسروں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔دوسروں پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے والوں کیخلاف حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

انتہاء پسندانہ سوچ جمہوریت‘ صحافت اور حکومت کیلئے نقصان دہ ہے۔

(جاری ہے)

قیام امن کیلئے حکومتی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ دینا چاہتی ہے۔ میڈیا کو دہشت گردی کیخلاف شعور اجاگر کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کیخلاف میڈیا کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا مفاد اس چیز میں ہے کہ دہشت گردوں کو زندہ رکھا جائے۔ دہشت گرد اس بات پر مجبور کرنا چاہتے ہیں کہ ان کے خیالات درست ہیں۔ ہم بندوق کے ذریعے عوام کو کنٹرول کرنے کی اجازت کبھی نہیں دے سکتے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یو ٹیوب پر پابندی جلد اٹھا لی جائے گی اس حوالے سے ایک سافٹ ویئر تیار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :