مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت دبئی میں کرانے کے لئے خصوصی عدالت میں درخواست دائر ،پاکستان میں مشرف کی جان کو خطرات لاحق ہیں ۔عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا یہی ہے کہ مقدمہ ملک سے باہر غیر جانبدار جگہ پر سنا جائے، درخواست گزار

پیر 17 مارچ 2014 07:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء)پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت دبئی میں کرانے کے لئے خصوصی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق درخواست شاہ جہاں ایڈووکیٹ نے جمع کو دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں مشرف کی جان کو خطرات لاحق ہیں ۔

(جاری ہے)

امن وامان اور سکیورٹی کی خراب صورت حال کی وجہ سے ملک کے اندر غداری کیس میں پرامن انداز میں کارروائی جاری رکھنا ممکن نہیں۔

انصاف اور عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا یہی ہے کہ مقدمہ ملک سے باہر غیر جانبدار جگہ پر سنا جائے اور اس کے لئے متحدہ عرب امارات سب سے موزوں جگہ ہے۔درخواست میں کہاگیا کہ سکیورٹی خطرات کی وجہ جس طرح کرکٹ میچز غیر جانبدار جگہوں پر کھیلے جاتے ہیں اس طرح سماعت بھی منتقل کر دی جائے ۔درخواست سید ظفر عباس نقوی کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :