مذہبی ہم آہنگی کے مخالف کامیاب نہیں ہوں گے‘ بلاول بھٹو کا ٹوئیٹر پیغام

پیر 17 مارچ 2014 07:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کے مخالف کامیاب نہیں ہوں گے سندھ مین امن کا قیام اولین ترجیح ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مندر پر حملے کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے مذہبی ہم آہنگی کے مخالف کامیاب نہیں ہوں گے اور مذہبی ہم آہنگی کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں قیام امن پہلی ترجیح ہے سندھ حکومت مندر پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :