چینی کبوتر باز سب پر بازی لے گئے‘ عالمی منڈی میں کبوتروں کے 50 فیصد خریداروں کا تعلق چین سے ہے

پیر 17 مارچ 2014 07:40

بیجنگ/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء) چینی کبوتر باز سب پر بازی لے گئے‘ عالمی منڈی میں کبوتروں کے 50 فیصد خریداروں کا تعلق چین سے ہے۔ چین میں کبوتروں کی افزائش اور فروخت سے منسلک افراد اپنے کبوتروں کو پرندوں کی دنیا کی فیراری“ قرار دیتے ہیں۔ چین کے دولتمند لوگ کبوتر پالنے کا شوق رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سالانہ مقابلہ بازی بھی ہوتی ہیّ چین کے ایک شہری نے 2001ء میں ایک ہزار ڈالر میں ایک جرمن کبوتر خریدا اور اس کی افزائش نسل سے اب تک ڈیڑھ لاکھ ڈالر کے انعامات جیت چکا ہے۔

ڈائمنڈ ایلیٹ ریس کے نام سے ہونے والا کبوتر بازی کے مقابلے کا پہلا انعام 15 لاکھ ڈالر ہے۔ مقابلے کی انٹری فیس 8 ہزار ڈالر ہے۔ چین میں کبوتروں کے حوالے سے ایک پیجن پیراڈائز کے نام سے تنظیم بھی قائم ہے۔ ثقافتی انقلاب کے بعد 1976ء میں چین کی حکومت نے کبوتر بازوں کے مقابلوں کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :