نیٹو کی متعدد ویب سائٹس پر سائبر حملہ ،سائبر حملوں میں آپریشنز متاثر نہیں ہوئے‘ نیٹو ترجمان

پیر 17 مارچ 2014 07:29

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء)ہیکرز نے نیٹو کی متعدد ویب سائٹس پر حملہ کردیا، تاہم نیٹو ترجمان کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں میں آپریشنز متاثر نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ڈی ڈی او ایس نامی ہیکر نے نیٹو کی متعدد ویب سائیٹس کو نشانہ بنایا جس سے نیٹو کی مین ویب سائٹ متاثر ہوئی تاہم اس سے نیٹو کے فوجی آپریشنز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ ترجمان کے مطابق نیٹو ماہرین ویب سائٹس کی بحالی پر کام کررہے ہیں۔کریمیا کے روس سے الحاق کے حوالے سے آج ہونے والے ریفرنڈم کے تناظر میں نیٹو ویب سائٹس پر سائبر حملے کو اہمیت دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :