روس جنوب مشرق میں ایک علاقے پر چڑھائی کررہاہے،یوکرائن کا الزام ، روسی حملے کو روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے،یوکرائنی وزارت خارجہ ،جنوبی یوکرائن میں روسی فوج کی نقل وحرکت کو کشیدگی میں اضافے کے طور پر دیکھا جائیگا،امریکہ

پیر 17 مارچ 2014 07:31

کیف، واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء)یوکرائن نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی فورسز ملک کی ہمسایہ ریاست کریمیا کے جنوب مشرق میں ایک علاقے پر چڑھائی کر رہی ہیں اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حملے کو روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔یوکرائن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ روسی فورسز نے کریمیائی خطے کے شمال مشرقی کنارے پر واقع سٹرائیکوف گاؤں پر قبضہ کرلیا ہے اور کہا کہ ملک کو روس کی جانب سے فوجی جارحیت روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا حق حاصل ہے۔

ادھر مریکہ نے کہا ہے کہ وہ جنوبی یوکرائن میں روسی فوجیوں کی جانب سے کسی قسم کی نئی نقل وحرکت کو کریمیا کے معاملے پر بحران میں کشیدگی میں اضافے کے طور پر دیکھے گا،یہ بات اقوام متحدہ کیلئے اس کی سفیر نے گزشتہ روز کہی۔

(جاری ہے)

سمانتھا پاول نے یہ بات صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی،جب ان سے پوچھا گیا کہ یوکرائن کی جانب سے روسی فورسز پر ملک کی ہمسایہ ریاست کریمیا کے جنوب مشرق میں ایک علاقے پر چڑھائی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پاول نے کہا کہ امریکہ ان رپورٹس کا جائزہ لے رہا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر سامنے آئی ہے جہاں روس نے کریملن حکمرانی میں کریمیا پر اتوار کو ہونے والے ریفرنڈم کی مذمت میں مغرب کی حمایت یافتہ قرارداد کو ویٹو کردیاہے۔پاول کا کہنا ہے کہ بلاشبہ اگر روس نے جو کچھ کریمیا میں کیا ہے اسے عبور کرتے ہوئے جنوبی یوکرائن میں داخل ہوتا ہے تو یہ جارحیت میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :