کوئٹہ ،پانچ اضلاع کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا عمل مکمل،متعدد نشستوں کے غیر سرکاری نتائج آگئے

پیر 17 مارچ 2014 07:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء) بلوچستان کے پانچ اضلاع کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا عمل مکمل،متعدد نشستوں کے غیر سرکاری نتائج آگئے جبکہ بیشتر پر گنتی جاری صوبائی الیکشن کمیشن آج سرکاری نتائج کا اعلان کریں گے سات دسمبر 2013میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی ہونے والے بلوچستان کے پانچ اضلاع کی 32 نشستوں 32وارڈوں میں22نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ،پشین،قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،ماشکیل اور قلات کے مذکورہ وارڈز میں پولینگ کا عمل صبح8سے شام5بجے تک جاری رہی تاہم پشین میں کلی ملک یار کی نشست پر دو گرپوں میں تصادم کے نتیجے میں پولنگ ملتوی کی گئی دیگر نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوا، اب تک کے حتمی اور غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی قلات کے وارڈ 18 بی این پی کے حمایت یافتہ امیدوار جمیل احمد نے248ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ نیشنل پارٹی کے حبیب اللہ نے 174ووٹ لئے جبکہ موسیٰ خیل یونین یونین کونسل راڑہاشم وارڈ شرق میں پشتونخواء میپ کے امیدوار میاں داد 152ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے باز محمد نے137ووٹ لئے۔

(جاری ہے)

لورالائی میونسل کمیٹی وارڈ 19 سے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے بخت محمد 246 جبکہ وارڈ7 سے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے محمد وسیم 307ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان کے مطابق بائیس نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان کل کیا جائیگا ۔