ٹی 20ورلڈکپ، آسٹریلیاکی امیدوں کو دھچکا ،زخمی مچل جانسن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ فاسٹ باؤلر ڈوگ بولنجر کو آسٹریلیا کے سکواڈ میں شامل کردیا گیا

پیر 17 مارچ 2014 07:24

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء)مایہ ناز فاسٹ باؤلر مچل جانسن پاؤں میں انفیکشن کے باعث ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں،جس سے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیاکی امیدوں کو ایک دھچکا پہنچا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ جانسن جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے کامیابی والے میچ کے بعد ان کے دائیں پاؤں کے اگلے حصے پر کٹ لگ گیا تھا اور اس میں انفیکشن کے بعد دوائیوں سے اس میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔

ان کی جگہ فاسٹ باؤلر ڈوگ بولنجر کو بنگلہ دیش میں ٹورنامنٹ کیلئے آسٹریلیا کے سکواڈ میں شامل کیا گیاہے،جس کا ابتدائی مرحلہ اتوار کے روز شروع ہوگیا ہے۔چیف میڈیکل آفسیر جسٹن پاؤلونی نے کہا کہ ہم نے مچل کو جتنا ممکن ہوسکتا تھا علاج فراہم کیا لیکن بدقسمتی سے علاج سے ان کا انفیکشن فوری طور پر بہتر نہیں ہوا اور ہمیں امید تھی کہ ان کے پاؤں اور پنجے پر سوجن کم ہوجائے گی،یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ کتنا جلدی صحت یاب ہوجائیں گے اور انفیکشن کے دوبارہ پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بہتر ہوگا کہ مچل جانسن مسلسل پرتھ میں رہ کر انتہائی نگہداشت میں علاج کرائیں۔

(جاری ہے)

قومی سلیکٹر جوہن انوراریٹی نے کہا کہ آسٹریلیا جونسن کو مس کرے گا جیسا کہ وہ پہلی مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی جیتنے کی کوشش کیلئے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک خبر ہے،کیونکہ ہ خیال کیا جارہا تھا کہ مچل کا ان کی رفتار اور فام کے باعث نمایاں اثر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :