پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کوضروری تحفظ فراہم کریگا،وزیراعظم،حکومت سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کی حفاظت کیلئے حکومتی ضمانت فراہم کریگی،چینی وفد سے گفتگو

منگل 18 مارچ 2014 06:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کوضروری تحفظ فراہم کریگا،اس امرکااظہارانہوں نے چینی وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،وفدنے پیرکے روزسٹیٹ گرڈکوآپریشن آف چائنہ(ایس جی سی سی )کے صدرجیاژی کیانگ کی صدارت میں وزیراعظم ہاوٴس میں وزیراعظم سے ملاقات کی ۔اس موقع پروزیرپانی وبجلی خواجہ آصف،چیئرمین نجکاری محمدزبیر،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈمفتاح اسماعیل ودیگراعلیٰ عہدیداران بھی موجودتھے ۔

وفدکاخیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ چین کی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت ترقی کریگی ۔انہوں نے کہاکہ چین نے تین سے پانچ سال کے عرصے میں بنیادی ڈھانچے کے مختلف منصوبوں میں 35ارب ڈالرکی سرمایہ کرنے پررضامندی ظاہرکی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاردوست ماحول فراہم کرتاہے ،جس سے غیرملکی سرمایہ کارفوائداٹھاسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کی حفاظت کیلئے حکومتی ضمانت فراہم کریگی ۔اس موقع پرچینی کمپنی کے صدرنے وزیراعظم کو(ایس جی سی سی )کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران چینی وفدکے سربراہ نے توانائی باالخصوص بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہرکی ۔

متعلقہ عنوان :