وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی کی مد میں کل70منصوبوں کیلئے 4873.472ملین روپے کا تقاضا ،آئندہ مالی سال 22نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے،جون2015ء تک18منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے،وزارت کا کل بجٹ پی ایس ڈی پی کے حجم کا0.5فیصد ہے جسے2018ء تک2فیصد تک لایا جائے گا،وفاقی دارالحکومت میں50ایکڑ پر نیشنل سائنس وٹیکنالوجی پارک قائم کیا جائے گا ، آئندہ بجٹ میں 5کروڑ50لاکھ روپے اور عمارات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے لئے25کروڑ روپے کا تقاضہ کیا گیا ہے، ذرائع

منگل 18 مارچ 2014 06:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء)وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے آئندہ بجٹ برائے2014-15ء میں پی ایس ڈی پی کی مد میں اپنے کل70منصوبوں کے لئے حکومت سے4873.472ملین روپے کا تقاضا کیا ہے،آئندہ مالی سال 2014-15ء میں22نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے،جون2015ء تک18منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے،وزارت کا کل بجٹ پی ایس ڈی پی کے حجم کا0.5فیصد ہے جس کو2018ء تک2فیصد تک لایا جائے گا،وفاقی دارالحکومت میں50ایکڑ پر نیشنل سائنس وٹیکنالوجی پارک قائم کیا جائے گا جس کیلئے آئندہ بجٹ میں 5کروڑ50لاکھ روپے اور عمارات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے لئے25کروڑ روپے کا تقاضہ کیا ہے۔

وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے قریبی ذرائع کے مطابق وزارت نے آئندہ سال بجٹ برائے2014-15ء میں اپنے جاری و نئے 70منصوبوں کے لئے حکومت سے پی ایس ڈی پی میں4873.472ملین روپے کا مطالبہ کردیا ہے،وزارت کے2014-15ء کے لئے نئے منظور شدہ منصوبوں کی تعداد22ہے جن میں وزارت کے تحت پی ایچ ڈی پروگرام،ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ پروگرام،نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا قیام،کوالٹی انشورنس سمیت صحت کے حوالے سے بھی منصوبے شامل ہیں جبکہ وزارت پی ایچ ڈی پروگرام،ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ،رینیوایبل انرجی کے منصوبوں میں فروغ کے لئے حکومتی منظوری کی منتظر ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت جون 2015ء تک18منصوبے مکمل کرلے گی،وزارت کے تحت2014-15ء کیلئے نئے منظور شدہ منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں633.404ملین روپے طلب کئے گئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام کیلئے آنے والے مالی بجٹ برائے2014-15ء کے پی ایس ڈی پی کی مد میں5کروڑ50لاکھ(55.000ملین) روپے طلب کئے گئے ہیں جبکہ پارک کیلئے 50ایکڑ جگہ مختص کی جاچکی ہے جو کہ وفاقی دارالحکومت میں قائم کیا جائے گا،وزارت کے کل70منصوبوں پر جون 2013ء تک 4431.583 ملین روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جن میں2013-14ء میں منظور شدہ54 منصوبے بھی شامل ہیں جن کی کل لاگت11295.127ملین تھی۔

آئندہ بجٹ برائے2014-15ء میں وزارت سائنس وٹیکنالوجی اپنے جاری27 منصوبوں کیلئے1608.068 ملین روپے کا پی ایس ڈی پی کی مد میں تقاضہ کر رہی ہے۔وزارت کا کل بجٹ پی ایس ڈی پی کے حجم کا0.5فیصد ہے جس کو 2018ء تک بڑھا کر2فیصد کیا جائے گا،وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے حکومت کو وفاقی دارالحکومت میں تمام عوامی عمارات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے گرین پبلک بلڈنگز منصوبے کی تجویز بھی بھیجی ہے،جس کیلئے آئندہ بجٹ کے پی ایس ڈی پی کی مد میں25کروڑ (250.00ملین)روپے کا تقاضا کیا ہے جبکہ20کروڑ لاگتی گھروں اور دفاتر میں توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے منصوبے کا پی سی ون ابھی زیر غور ہے،یہ منصوبہ بھی وفاقی دارالحکومت میں شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :