ججز تقرری کمیٹی کا اجلاس، جو لاہور ہائی کورٹ کے 6ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع ،8 ججز کے تقرر کی منظوری

منگل 18 مارچ 2014 06:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء)شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ججز تقرری کمیٹی کا اجلاس ، کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی تمام سفارشات کا جائزہ لے کر لاہور ہائی کورٹ کے 6ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع ،8 ججز کے تقرر کی منظوری دیدی ۔پارلیمنٹ کی ججز تقرری کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ میں چھ ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع اور 8 ججز کے تقرر کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

جن ججز کی تقرری کی منظوری دی گئی ان میں جسٹس شمس محمود مرزا ، شہباز رضوی ، شاہ خاور ،سکندر ذوالقرنین ، فیصل زمان ،جیم جوزف اور ظفر اللہ اور شاہد جمیل خان شامل ہیں جبکہ چھ ایڈیشنل ججز میں جسٹس عاطر محمود ، جسٹس عالیہ نیلم ، جسٹس شہزادہ مظہر ، جسٹس عبدالعزیز شیخ ، اور جسٹس شعیب سعید شامل ہیں ۔ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی تمام سفارشات کا جائزہ لیا ہے اور کارکردگی کو دیکھ کر شفافیت پر فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ا جلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے ججز کے ٹیکس کی معلومات پر مبنی رپورٹ لی گئی جس کے بعد کمیٹی نے ان کی تصدیق کردی ۔

متعلقہ عنوان :