سعودی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالرز کس مد میں دیئے؟ اے این پی کی سینٹ میں تحریک التواء

منگل 18 مارچ 2014 06:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء)عوامی نیشنل پارٹی نے سعودی عرب کی جانب سے دی گئی ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم کے معاملے پر سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی کی ڈیڑھ ارب ڈالر سے متعلق تحریک التواء میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو کس مد میں یہ رقم دی ہے۔ اس معاملے پر سینٹ میں معمول کی کارروائی روک کر بحث کرائی جائے۔تحریک التواء عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین سینیٹر زاہد خان ، افراسیاب خٹک اور حاجی عدیل نے جمع کرائی۔

متعلقہ عنوان :