افغانستان، برطانوی فوج دو اڈوں تک محدود ہے،بی بی سی رپورٹ

منگل 18 مارچ 2014 06:49

کابل،لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء)افغانستان سے برطانوی فوج کا انخلا اختتامی مرحلے پر ہے اور اب وہ افغانستان کے دیگر علاقوں سے نکل کر صوبہ ہلمند کے دو اڈوں تک محدود ہوگئی ہے۔بی بی سی کے مطابق برطانوی فوجی دستوں کا ہیڈکواٹر ہلمند میں واقع کیمپ باسشین ہے۔افغانستان میں جنگ کے عروج کے عرصے میں وہاں برطانیہ کے دس ہزار فوجی 137 اڈوں میں تعینات تھے جبکہ اب دو اڈوں میں کل 4000 برطانوی فوجی رہ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بی بی سی کا کہنا ہے کہ کیمپ باسشین سے فوجیوں کی تعداد کم ہو رہی ہے اور وہاں موجود فوجی سامان بھی برطانیہ واپس بھجوایا جا رہا ہے۔ برطانوی فوج انخلا کے اس عمل کو پیچیدہ اور ایک جامع آپریشن قرار دے رہی ہے جس میں سامان کی فضائی یا زمینی ترسیل میں ایک ماہ سے زائد کا عرصہ لگے گا۔حالیہ عرصے میں انخلا کے عمل میں برطانوی فوج کے زیراستعمال مرکزی اڈے ’لشکر گاہ‘ کا انتظام افغان حکومت کے حوالے کیا گیا جبکہ آنے والے مہینوں میں سٹرگا کا کنٹرول نیٹو کے حوالے کیا جائے گا۔افغانستان میں تیرہ سالہ جنگ کے عرصے میں اب تک کل 448 برطانوی فوجی ہلاک ہوئے۔ ان میں آخری نام پانچ مارچ کو کیمپ باسشین میں ہلاک ہونے والے32 سالہ رجمنٹ انجینئر سپر ایڈم موریل کا ہے۔

متعلقہ عنوان :