کریمیا ریفرنڈم کے نتائج ترکی کو قبول نہیں، ترک وزیر خارجہ

منگل 18 مارچ 2014 06:49

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء)ترک وزیرخارجہ احمت داوٴد اوگلْو نے کہا ہے کہ ترکی کریمیا میں ہونے والے متنازعہ ریفرنڈم کے نتائج کو تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریفرنڈم مسّلمہ نہیں اور نہیں ہی اس کی کوئی قانونی حیثیت ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کریمیا میں ترک زبان بولنے والے تاتار باشندے بھی آباد ہیں اور یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ روس کے ساتھ الحاق کے بعد بطور اقلیت ان باشندوں کے حقوق پر کڑی ضرب پڑے گی۔ داوٴداوگلْو نے انقرہ میں کریمیا کے تاتار لیڈر مصطفیٰ کریم اگلْو کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ کریمیا کے تاتار باشندے اپنا مستقبل یوکرائن کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :