اسامہ بن لادن کے داماد ابو غیث کا حملوں کی منصوبہ بندی میں کوئی کردار نہیں‘ خالد شیخ

منگل 18 مارچ 2014 06:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء) نائن الیون حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے ترجمان ابوغیث کا ایسی کارروائیوں میں کوئی کردار نہیں تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق منتھن فیڈرل کورٹ میں دئیے گئے تحریری بیان میں خالد شیخ نے بتایا کہ کویتی عالم اور اسامہ بن لادن کے داماد ابو غیث فن خطابت کے ماہر تھے اسلئے انہیں القاعدہ کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا تاہم نائن الیون حملوں سمیت کسی بھی کارروائی کی منصوبہ بندی میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ ان کی تیار کردہ وڈیو افغانستان و دیگر ممالک میں القاعدہ جنگجوؤں کی تربیت کیلئے استعمال کی جاتی تھی اور وہ ویڈیو کے ذریعے ان کی صرف جہادی تربیت کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :