حکومت سندھ تھرپارکر کی طرح اچھڑی تھر کے لیے ایک ترقیاتی پیکج تیار کر رہی ہے،قائم علی شاہ، ان علاقوں میں اسکول، روڈ کی تعمیر ، پینے کے صاف پانی اور سولر سسٹم کی اسکیمیں شامل کی جائیگی،متاثرین میں امدادی گندم کی تقسیم کے دوران تقریب سے خطاب

منگل 18 مارچ 2014 06:45

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ تھرپارکر کی طرح اچھڑی تھر کے لیے ایک ترقیاتی پیکج تیار کر رہی ہے تاکہ ان علاقوں میں اسکول، روڈ کی تعمیر ، پینے کے صاف پانی اور سولر سسٹم کی اسکیمں شامل کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عمرکوٹ اور ضلع سانگھڑ تعلقہ کھپرو کے گاؤں جسرو تر خشک سالی اور قحط والی صورتحال کو نمٹنے کے لیے امدادی گندم کی تقسیم کے دوران ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ آج مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ آج ہندو کا ہولی کا تہوار اور دوسری اس بات کی خوشی ہے کہ اتنے دکھ اور تکلیف کے باوجود آپ میں بڑا جوش و جذبہ دیکھنے کو ملا ہے ،انہوں نے کہا کہ میں اپنی کبینیٹ کے ساتھ اچھڑے تھر میں آپ لوگوں کی تکلیف باٹنے آیا ہوں اور آپ لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر دکھی ہونے کے باوجود خوش ہوں ، انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں آ کر آپ لوگوں کی تکلیفوں کا احساس ہے اور آپ نے بتایا کہ ماضی کی حکومتوں نے آپ لوگوں سے تعاون نہیں کیا اور اس خطے کو ترقی سے محروم رکھا گیا ، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی سب مشینری ان قحط سالی صورتحال کو نمٹنے کے لیے دن رات ترقیاتی بنیاد پر کام کر رہی ہے اور جب تک آپ لوگوں کے دکھ ختم نہیں ہو جاتے جب تک ہماری خدمات آپ کے لیے موجود ہونگی ، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے اورعوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہیں یہ پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے اور ایسی طرح شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوام کے لیے قربانی دے کر امرہو گے ، انہوں نے کہا سندھ حکومت تھرپارکر سمیت اچھڑی تھر کے لیے ایک جمئہ منصوبہ بنا رہی ہے ، جس سینہ صرف یہاں پر خوشحالی آئے گی بلکہ قحط سالی کی صورتحال کو مکمل طور پر خاتمے کرے گے ، اس موقع پر انہوں نے اچھڑی تھر کی عوام کی مالی مددپہنچانے کے لیے ایک کڑور روپے کا بھی علان کیا ، انہوں نے میرا عزم ہے کہ اچھڑی تھر کی قسمت تبدیل کردی جائے یہاں پر اسکول، صحت کے مرکز ، مینٹرنٹی ہوم بنائے جائے گے اور چھوٹے چھوٹے دیہاتوں کو شہروں کے ساتھ ملایا جائیگاتاکہ اچھڑی تھر کا خواب پورا کیا جا سکے ، انہوں نے کہا 425 کلو میٹر روڈ کی تعمیر کا منصوبہ بناکر اچھڑی تھر کے دیہاتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر آمدورفت کی سہولیات فراہم کی جائے گی ، تقریب کے دوران سوڈا کمینٹی کے سردار منگل سنگھ نے وزیر علی سندھ سید قائم علی شاھ کو سندہ کی روایت کے مطابق پٹکا بھاندا اور ہولی کی خوشی مناتے ہوئیہولی کا رنگ بھی لگایا اور ڈانڈیا بھی کھلا ،اس موقع وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ گندم کے ساتھ ایشاء خوردنوش اور جانوروں کے لیے چارہ بھی وافر مقدارمیں فراہم کیا جائے گا ، اس موقع پر محکمہ لاؤ اسٹاک کے ڈاکٹر عیسن کو بھی معطل کرنے کا بھی حکم دیا ، انہو ں نے کہا کہ اسپتالوں میں غیر حاضر ڈاکٹروں کو بھی معطل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم نے تھرپارکر اور اچھڑی تھر میں ڈاکٹروں کی مقرری کر کے ڈبل تنخواہیں دئے گے انہوں نے کہا انہیں دلچسپی سے کام کرنا ہوگا ، انہوں نے اچھڑی تھر کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئیکہا کہ آپ لوگ ہمارے دل اور جگر ہیں اور ہم اس قحط سالی کیصورتحال کو بھادری کے ساتھ منہ دے رہے ہیں اس پر آپ لوگوں کے جذبے کو سلام ہے ، انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے چھور سے اچھڑی تھر تک پینے کے پانی کے پائپ لائن بچھائی جائے گی جس میں میٹھے پانی کا پلانٹ بھی لگایا جائے گا اور تعلیم کے لیے اسکول اور اساتذھ بھی فراہم کئے جائے گے آپ لوگ بس اپنے بچوں کو اسکول ضرور بھئجے ، انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی عوامی عدالت میں تھے اور اب بھی احستاب کے لیے پیش ہونگے ، اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاھ نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تھر میں سخت بھوک اور قحط سالی والی صورتحال تھی اور آج میں اچھڑی تھر میں محسوس کر رہا ہوں اور انشاء اللہ ہماری حکومت اس قحط سالی کو دور کر کے آپ لوگوں میں خوشیاں دیں گے ، انہوں نے کہا کہ گندم کی کوئی کمی نہیں ہے اگر ہو گی بھی تو اس کو جلد پورا کر لیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ لاڑکا ناکے مسئلے کو حکومت نے سنجیدگی سے لیااور ملوث لوگوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ، ہم اقلیتی برداری کے ہر دکھ و درد میں ان کے ساتھ ہیں ، اس موقع پر ایم این اے شازیہ مری نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ یونین کاونسل بلاول ھنگورو اور یوسی کامل ھنگورو کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں اور یہاں منیٹرینٹی ہوم ، روڈ ،پینے کا صاف پانی ، سولر انرجی ، لائیٹ کی فراہمی کے مسائل ہیں ، انہوں نے کہا کہ اچھڑی تھر کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کا ساتھ ہمشہ نبھایا ہے اور ہم پر فرض ہوتا ہے کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیں اور مالی مدد بھی کریں اور گندم اور جانوروں کے لیے چارہ بھی دیں، اس موقع پر محکمہ جیل اور اینٹی کریپشن کے صوبائی منظور حسن وسان، صوبائی وزیر لاؤ اسٹاک جام خان شورو، صوبائی وزیر بہبود آبادی سید حاجی علی مردان شاھ، ایم این اے پیر نور محمد شاھ جیلانی ، صوبائی صلاحکار لیبر اصغر علی جونجو ، صدر پی پی ضلع سانگھڑ سرفراز راجڑ ، محمد خان جونیجو ، ڈویڑنل کمشنر ساجد جمال ابڑو ، ڈی آئی جی میرپور خاص ڈاکٹر امین یوسفزئی ، ڈی سی عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن ، ڈی سی سانگھڑ سکندر علی خشک ، خاص مدد گار سید ریاض شاھ، رلیف کوارڈینٹر رتاج حیدر ، خاص مددگار سہراب خان مری ، سنیٹر عاجز دامرا اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :