امریکی ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ دوبارہ مستحکم ہوناشروع ہو گیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہو گئی تاہم یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان ر

بدھ 19 مارچ 2014 06:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء) امریکی ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ دوبارہ مستحکم ہوناشروع ہو گیا۔منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہو گئی تاہم یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 99روپے اور قیمت فروخت 99.10روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ مییں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر15پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 100روپے سے کم ہو کر99.85روپے اور قیمت فروخت 100.20روپے سے کم ہو کر100.05روپے پر آگئی ۔

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو یورو کی قدر میں1.40روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 138.35روپے سے بڑھ کر139.65روپے اور قیمت فروخت 138.60روپے سے بڑھ کر140روپے تک جا پہنچی اسی طرح1.40روپے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید165.60روپے سے بڑھ کر166.85روپے اور قیمت فروخت 165.85روپے سے بڑھ کر167.25روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

کرنسی ڈیلرز کے مطابق منگل کو ٹریڈنگ کے دوران روپے کے سامنے لڑکھڑاتے ڈالر نے اپنے پاوں جمانے کی کوششیں کی ہے اور ٹریڈنگ کے دوران یہ 99 روپے 16 پیسے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ڈیلرز کے مطابق خام تیل کی مد میں امپورٹرز کی جانب سے 7 کروڑ ڈالر کی خریداری کے باعث منگل کو روپیہ کچھ کمزور نظر آیا تاہم کلوزنگ ٹائم میں بہتری آئی ۔

متعلقہ عنوان :