الطاف حسین عوام کوگمراہ کرنے کی شعوری کوشش کررہے ہیں ،پرویزرشید، بیانات سنگین نتائج کوجنم دے رہے ہیں اور ملک میں عدم اعتمادکی فضاء پیداکررہے ہیں ،کسی بھی رہنماکوقومی مفادات سے متعلق بیان دینے سے قبل سوچناچاہئے،بیان

بدھ 19 مارچ 2014 06:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ الطاف حسین عوام کوگمراہ کرنے کی شعوری کوشش کررہے ہیں ،ان کے بیانات سنگین نتائج کوجنم دے رہے ہیں،کسی بھی رہنماکوقومی مفادات سے متعلق بیان دینے سے قبل سوچناچاہئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین ملک میں عدم اعتمادکی فضاء پیداکررہے ہیں ۔ان کے بیانات سنگین نتائج کوجنم دے رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کسی بھی رہنماکوملکی سلامتی بارے بیان دینے سے پہلے سوبارسوچناچاہئے ،الطاف حسین کے بیانات خطرناک رجحانات کوجنم دے رہے ہیں ۔الطاف حسین بیانات کے ذریعے افراتفری پھیلارہے ہیں