سرحدی محافظین کااغوا،ایران نے کئی فوجی کمانڈرز کو برطرف کر دیا

بدھ 19 مارچ 2014 06:08

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء)پاکستانی سرحد پرتعینات بارڈر سکیورٹی اہل کاروں کے اغوا کے واقعے میں غفلت برتنے کے معاملے میں ایران نے متعدد فوجی کمانڈرز کو برطرف کر دیا۔ایران نے سرحدی محافظوں کے اغوا کے واقعے پر فوج کے کئی کمانڈرز کو سبکدوش کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے کمانڈز کو فرائض میں غفلت برتنے پر عہدے سے سبکدوش کیا گیا ہے۔ اس واقعے پر ایرانی سیکورٹی فورسز کے کئی افسران کو عدالتی چارہ جوئی کابھی سامنا ہے۔ ایرانی بارڈر سیکورٹی گارڈز کے کمانڈز کا کہنا ہے کہ پانچوں مغوی سیکورٹی گارڈز محفوظ ہیں۔

متعلقہ عنوان :