پاکستان اس سال بھی امریکہ میں آم برآمد نہیں کر سکے گا

بدھ 19 مارچ 2014 06:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء)پاکستان ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی جدید ٹیکنالوجی کے باوجود امریکا میں آم کی دو لاکھ ٹن سالانہ طلب کی بڑی مارکیٹ کومعیار کے مطابق نہ ہونے کے باعث اس سال بھی آم برآمد نہیں کر سکے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی آم دنیا بھر میں اپنی خاص پہچان رکھتا ہے، پاکستانی آم ہانگ کانگ، ایران، چین،برطانیہ اور اردن کو برآمد کیا جاتا ہے اور ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کی منڈیوں تک رسائی حاصل کر لی ہے، لیکن امریکا کو معیاری آم فروخت نہیں کر پا رہا۔

امریکہ میں آم کی طلب سالانہ دو لاکھ ٹن ہے جو کہ پاکستانی آم کی برآمدات کے مقابلے میں 70 فیصد زائد ہے۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز امپوٹرز کا کہنا ہے کہ آم کی برآمد میں بہتری کے لیے نیدر لینڈ سے ایک پلانٹ درآمد کیا گیا ہے، جس سے آموں کو فصلی بیماریوں سے محفوظ بنا کر برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :