افغانستان اہم طالبان کمانڈر نے شدت پسندی سے دستبردار‘ حکومتی امن عمل میں شمولیت کا اعلان کردیا

بدھ 19 مارچ 2014 05:54

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء) افغانستان میں ایک اہم طالبان کمانڈر نے شدت پسندی سے دستبردار ہوکر امن عمل میں شمولیت اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی پولیس کے سربراہ غلام جیلانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ زابل میں اہم طالبان کمانڈر ملا داؤد نے ہتھیار ڈالتے ہوئے حکومتی امن عمل میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن عمل میں کامیابی کیلئے یہ اہم اور مثبت پیشرفت ہے۔

متعلقہ عنوان :