سعودی عرب کا قطر سے اپنی پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ

بدھ 19 مارچ 2014 05:54

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء)سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے خبردار کیا ہے کہ ریاض اور دوحہ کے درمیان مفاہمت صرف اْسی صورت میں ممکن ہو گی، جب قطر اپنی اْن پالیسیوں میں تبدیلیاں لائے گا، جو اِن دونوں ملکوں کے درمیان تنازعے کی وجہ بنی ہوئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا یہ مختصر بیان عرب اخبار الحیات میں شائع ہوا ہے۔

(جاری ہے)

قطر سے سعودی سفیر کو واپس بلانے کے بعد سے ریاض حکومت کی جانب سے اپنی نوعیت کے اس پہلے سرکاری بیان میں سعود الفیصل نے کہا ہے کہ ’کشیدگی تبھی کم ہو گی، جب قطر اپنی اْن پالیسیوں میں ترمیم کرے گا، جو بحران کا اصل سبب ہیں‘۔ رواں مہینے کے اوائل میں سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے خلیجی تعاون کونسل (GCC) میں اپنے ساتھی ملک قطر سے اپنے اپنے سفیر یہ الزام لگاتے ہوئے واپس بلا لیے تھے کہ قطر اْن کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور اخوان المسلمون کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :