میکسیکو ،بچوں کو قتل کرکے اعضاء فروخت کرنیوالا منشیات فروش گرفتار

بدھ 19 مارچ 2014 05:54

موریلا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء)میکسیکو کے حکام نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ انہوں نے منشیات گروہ کے ایک رکن کو حراست میں لیا ہے جس پر بچوں کو قتل کرنے اور ان کے اعضاء فروخت کرنے کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

اس 34سالہ مشتبہ شخص کی شناخت مینوئل پلین کارٹ گاسپر کے نام سے ہوئی ہے جو منشیات گروہ نائٹ ٹمپلرز کے نمبر دو سربراہ کا بھتیجا ہے ، یہ بے رحم منشیات گینگ مغربی ریاست مائیکوکن میں متحرک ہے ۔مائیکوکن ریاست کے اٹارنی جنرل دفتر نے کہا ہے کہ گرفتار پلین کارٹ بچوں کو قتل کرنے اور بعد ازاں ان کے اعضاء نکا ل کر فروخت کرنے کے الزامات میں زیر تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :