جرمنی ،مرد و عورت میں آمدن کا فرق تین سال سے برقرار

بدھ 19 مارچ 2014 05:55

فرینکفرٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء)جرمنی میں گزشتہ سال مسلسل تیسرے سال کیلئے مردوں اور عورتوں میں آمدن کے فرق میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،خواتین کی مردوں کے مقابلے میں 22فیصد کم آمدن ہے،یہ بات منگل کو سرکاری اعداد وشمار میں دکھائی گئی ہے۔وفاقی شماریات دفتر ڈی سٹیٹس نے ایک بیان میں کہا کہ 2013ء میں خواتین کی آمدن اوسطاً15.56یوروز(21.65ڈالر) فی گھنٹہ رہی ہے جبکہ مردوں کی آمدن19.84یوروز فی گھنٹہ رہی،اس میں 22فیصد کا فرق 2010ء کے بعد سے بدستور موجود ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں فل ٹائم ملازمین کے مقابلے میں پارٹ ٹائم ملازمین کیلئے تنخواہ میں فرق میں زیادہ اضافہ ہے،فل ٹائم کام کرنے والی خواتین اوسطاً17.72یوروز کماتی ہیں جبکہ مردوں کی آمدن 21.44یوروز ہے،اس میں17فیصد کا فرق ہے۔اعداد وشمار کے مطابق تاہم پارٹ ٹائم میں مرد اور خواتین میں تنخواہ کا فرق 4.0فیصد کے ساتھ انتہائی کم ہے،خواتین 16.3یوروز فی گھنٹہ جبکہ مرد16.75یوروز کماتے ہیں۔ڈی سٹیٹس کا کہنا ہے کہ علاقائی سطح پر مرد وخواتین میں تنخواہ کا فرق گزشتہ سال مغربی جرمنی میں23فیصد اور سابق مشرقی جرمنی میں 8.0فیصد رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :