ڈی ایم جی گروپ میں گریڈ21 کے افسر طاہر شہباز رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

بدھ 19 مارچ 2014 05:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء)ڈی ایم جی گروپ میں گریڈ21 کے افسر طاہر شہباز رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈی ایم جی گروپ میں گریڈ21کے افسر طاہر شہباز کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا ہے اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے،طاہر شہباز25مارچ کو فقیر حسین کی ریٹائرمنٹ پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے،واضح رہے کہ طاہر شہباز چےئرمین سی ڈی اے،ایم ڈی بیت المال کے عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :