آئین میں ترمیم کر کے خواتین کے لیے الگ سے قومی و صوبائی اسمبلیاں قائم کی جائیں ‘سراج الحق،سراج الحق نے او لیول میں ورلڈ ریکارڈ بنانے والے 10 سالہ حارث منظور کو خیبر پختونخواہ کے دورہ کی دعوت دیدی

بدھ 19 مارچ 2014 05:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء)صوبہ خیبر پختو انخواہ حکومت کے سینئر صوبائی وزیر اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں سے خواتین کے مسائل اور حقوق کے لیے موثر قانون سازی نہیں ہو سکی، خواتین کے مسائل کا حل یہ ہے کہ آئین میں ترمیم کر کے قومی و صوبائی سطح پر خواتین کی علیحدہ اسمبلیاں قائم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کی آبادی1 5 فی صد سے زائد ہے لیکن وہ پھر بھی جمہوری معاشرے میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیت میں ہیں،انہوں نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مرد ارکان کی آواز تو سنی جاتی ہے جبکہ خواتین کی آواز دبا دی جاتی ہے، انہوں نے کہا علیحدہ اسمبلیوں کو قائم کر کے ہم خواتین کے حقوق کے حوالے سے مغرب کے پر و پیگنڈے کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور خواتین آئین سازی میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جب سپیکر بھی خاتون ہو گی تو ان کی رائے کو رولنگ کے ذریعے کوئی بلڈوز نہیں کر سکے گا اور مرد و خواتین کی الگ اسمبلیوں کے قیام سے مثبت مقابلہ بازی کا رجحان پیدا ہو گا۔دریں اثناسینئر صوبائی وزیر کے پی کے سراج الحق نے او لیول امتحان میں دنیا بھر میں اول پوزیشن اور کیمبرج یو نیورسٹی کا 8 سو سالہ ریکارڈ توڑنے والے ہو نہار طالبعلم حارث منظور کو کے پی کے حکومت کی طرف سے صوبے کے دورے کی دعوت دی ہے، انہوں نے کہا حارث منظور صوبائی حکومت کے مہمان ہونگے اور کے پی کے حکومت حارث منظور کو سرکاری اعزاز سے نوازے گی۔

متعلقہ عنوان :