جسٹس امیر ہانی مسلم کی ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت سے معذرت ،کیس کی مزید سماعت کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا ، سماعت نئے بنچ کی تکمیل تک ملتوی

بدھ 19 مارچ 2014 05:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء)ایل پی جی کوٹہ کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم نے خود کو کیس سے الگ کرتے ہوئے سماعت سے معذرت کرلی، سپریم کورٹ میں ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے کی ، دوران سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم نے خود کو کیس سے الگ کرتے ہوئے کہا وہ سندھ میں جے جے وی ایل مقدمات کی سماعت کرتے رہے ہیں ،اس لئے خود کو اس کیس سے الگ کر رہے ہیں،جس کے بعد کیس کی مزید سماعت کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا ہے،کیس کی سماعت نئے بنچ کی تکمیل تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :