ایل پی جی ،کمپنیوں نے بغیر منظوری کے پانچ روپے فی کلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا ،قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہے،حکومت اور اوگرام حکام ان کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے، چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر

بدھ 19 مارچ 2014 05:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء)ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت اور اوگرا کی منظوری کے بغیر پانچ روپے فی کلو سلنڈر کی قیمت میں بلا جواز اضافہ کر دیا۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے وزیر اعظم اور اوگرا حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ اضافے کرنے والے کمپنیوں کے خلاف نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومتی نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کو پانچ روپے فی کلو مہنگا کر دیا ہے اور گزشتہ چھ روز کے دوران دوسری مرتبہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر240 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے ۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ بلا جواز کیا گیا ہے جبکہ حکومتی کمپنیوں کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے اور ان کی پیداواری قیمت 75روپے فی کلو ہے ۔وزیر اعظم نوازشریف اور اوگرام حکام بلا جواز قیمتوں میں اضافے کو کم کرے اور اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے

متعلقہ عنوان :