الیکشن ٹربیونل نے پی پی 259مظفر گڑھ سے ایم پی اے سردار خان محمد جتوئی کو نا اہل قراردیا

بدھ 19 مارچ 2014 05:50

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء)الیکشن ٹربیونل نے پی پی 259مظفر گڑھ سے ایم پی اے سردار خان محمد جتوئی کو نا اہل قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل بہاولپور کے جج چوہدری عبدالحفیظ نے گزشتہ روز pp259مظفر گڑھ سے سمیع اللہ خان بنام سردار خان محمد جتوئی پٹیشن کی سماعت کا فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگ کے ایم پی اے سردار خان محمد جتوئی کو نا اہل قرار دے دیا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ پی پی 259میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں ۔

(جاری ہے)

سمیع اللہ خان الیکشن ٹربیونل میں دائر کی گئی انتخابی عذرداری میں موقف اختیار کیا کہ ضلعی نظام حکومت کے دوران میٹرک کی سند جعلی ہونے پر الیکشن ٹربیونل لیہ نے سردار خان محمد جتوئی کو نا اہل قرار دیا تھا سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن ٹربیونل بہاولپور نے ایم پی اے سردار خان محمد جتوئی کو نا اہل قرار دے کر دوبارا الیکشن کرانے کا حکم دے دیا

متعلقہ عنوان :