حکومت سی این جی سیکٹر پر 26 فیصد ٹیکس عائد کرنے پر غور

بدھ 19 مارچ 2014 05:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء) حکومت نے سی این جی سیکٹر پر 26 فیصد ٹیکس عائد کرنے پر غور شروع کر دیا، فلنگ اسٹیشنز سے9فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق حکومت نے فنانس ترامیم آرڈیننس2014ء کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سی این جی اسٹیشنز سے26 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا، جس میں 17فیصد موجودہ جنرل سیلز ٹیکس اور9 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس شامل ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اور سی این جی سیکٹر مل کر سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لئے ای فائلنگ کے نظام پر غور کر رہے ہی، ادھر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین شبیر سلیمان جی کا کہنا ہے کہ سی این جی سیکٹر17 فیصد جی ایس ٹی دے رہا ہے، فنانس بل2014ء میں ترمیم پر غور سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :