ورلڈکپ ٹی ٹونٹی، کوالیفائنگ مرحلے میں بنگلہ دیش نے نیپال کو8وکٹوں ،افغانستان نے ہانگ کانگ کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ، وارم اپ میں ویسٹ انڈیزنے انگلینڈکو7وکٹوں سے شکست دیدی

بدھ 19 مارچ 2014 05:45

چٹاکانگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء)ورلڈکپ ٹی ٹونٹی کے کوالیفائنگ مرحلے میں بنگلہ دیش نے نیپال کو8وکٹوں ،وارم اپ میں ویسٹ انڈیزنے انگلینڈکو7وکٹوں سے شکست دیدی ۔ورلڈکپ ٹی ٹونٹی کے کوالیفائنگ راوٴنڈمیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرنیپال کوکھیلنے کی دعوت دی ،نیپال نے مقررہ 20اوورمیں 5وکٹوں پر126رنزبنائے ،پارس41،وساکر40اورماہ13رنزکے ساتھ نمایاں رہے ،الامین حسین نے 2مشرضی مرتضی اورفرہادرضانے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف15.3اوورمیں 2وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا،شکیب الحسن 32،تمیم اقبال 30،صابر21انعام الحق 42رنزکے ساتھ نمایاں رہے ،نیپال کے بنت 1وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

دوسری جانب وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20اوورمیں 7وکٹوں میں 131رنزبنائے ،مووگن 43،علی 22اوربوپارا15رنزکے ساتھ نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیزکے سنتوکی 3کوٹرل 2اوربدری اوراسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ویسٹ انڈیزنے 132رنزکاہدف 16.1اوورمیں 3وکٹوں پرپوراکرلیااورانگلینڈکو7وکٹوں سے شکست دیدی کرس گیل 58سمتھ36اورسنمند15رنزبناکرنمایاں رہے ۔

قبل ازیں ورلڈ کپ ٹی 20کے کوالیفائنگ میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ چٹا کانگ میں ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنا سکی ۔

ہانگ کانگ کی طرف سے چیب میس38، وقاص برکت 32 اور کن من 31رنز بنا کر نمایاں رہے ، افغانستان کے شاہ پو زردان ، حمزہ ہوتک اور محمد نبی نے 2,2 جبکہ دولت زردان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ افغانستان کی ٹیم نے 154رنز کا ہدف 18اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے 7وکٹوں سے فتح حاصل کرلی ۔ محمد شہزاد 68، شفیق اللہ 51اور اصغر 13 رنز کے ساتھ نمایاں ر ہے ۔ ہانگ کانگ کے تنویر افضل ، حبیب احمد اور اعزاز خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ میچ میں بہترین کارکردگی 68رنز پر محمد شہزاد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔