61ویں قومی سائکلنگ چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہوگئی ،افتتاحی روز واپڈا کے سائکلسٹ چھائے رہے ،پاکستان سپورٹس بورڈ جلد فیڈریشنز کی گرانٹ بحال کردے گا ،پی او اے صدر اکرم ساہی

بدھ 19 مارچ 2014 05:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مارچ۔2014ء) اکسٹھ ویں قومی سائکلنگ چیمپیئن شپ لاہور میں شروع ہوگئی ہے۔افتتاحی روز واپڈا کے سائکلسٹس چھائے رہے۔ حکومتی پی او اے کے صدر اکرم ساہی نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ جلد فیڈریشنز کی گرانٹ بحال کردے گا۔

(جاری ہے)

لاہور کے سائیکلنگ ویلوڈرم شروع ہونے والی چار روزہ سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں چھ کلو میٹر سپرینٹ اور چار کلو میٹر ٹیم پرسیوٹ کے ابتدائی مقابلوں میں واپڈا کے سائیکلسٹس نے میدان مار لیا جبکہ ایک کلو میٹر انفرادی ٹائم ٹرائل میں بھی واپڈا کے صابر علی فاتح اور سوئی سدرن گیس کے نور عالم رنر اپ رہے۔

مہمان خصوصی حکومتی پی او اے کے صدر اکرم ساہی نے بتایا کہ ان کی کاوشوں سے جلد فیڈریشنز کو گرانٹ مل جائے گی اور ملک میں دوبارہ اسپورٹس سرگرمیاں عروج حاصل کریں گی۔ سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں منگل کے روز بھی مقابلے جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :