شمالی وزیرستان‘ تحصیل شوال میں گھر میں دھماکہ‘ خواتین اور بچے سمیت 6 افرادجاں بحق‘ پشاور میں دھماکے سے 5افراد زخمی

جمعرات 20 مارچ 2014 06:37

شوال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں گھر میں دھماکے سے خواتین اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ پشاور میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھماکہ تحصیل شوال کے علاقے \'مانا\' کے ایک گھر میں ہوا، جس کے نتیجے میں چار خواتین اور ایک بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکا گھر میں موجود ناکارہ مارٹر گولہ پھٹنے سے ہوا، لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر پشاور کے علاقے سرکی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :