الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں انتخابی عملے پر تحریک انصاف کے الزامات بارے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

جمعرات 20 مارچ 2014 06:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں انتخابی عملے پر تحریک انصاف کے الزامات کے حوالے سے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی ڈیوٹی پر مامور ترانوے فیصد عملہ پنجاب حکومت کا ملازم تھا۔

(جاری ہے)

عام انتخابات کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات کے دوران صوبائی ملازمین کے تقرری کے الزام کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران پنجاب میں انتخابی ڈیوٹی پر مامور 93 فیصد عملہ پنجاب حکومت کا ملازم تھا۔

3 لاکھ 58 ہزار سے زائد صوبائی ملازمین اور 7 فیصد وفاقی ملازمین تعینات تھے جبکہ سندھ میں صوبائی ملازمین کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار اور وفاقی ملازمین کی تعداد 17 ہزار500 تھی۔بلوچستان میں وفاقی ملازمین کی تعداد صرف 175 جبکہ صوبائی ملازمین کی تعداد 28 ہزار تھی اور خیبرپختونخوا میں وفاقی ملازمین کی تعداد صرف 220 اور صوبائی ملازمین کی تعداد 25 ہزار تھی۔