دہشتگردی اور انتہا پسندی ملک کا پرانا مسئلہ ہے ، جلد قابو پالینگے ، پرویز رشید ، حکومت کی کمزور رٹ کو طاقت ور کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے ،میڈیا آزاد ہوتا تو نواز شریف پر جھوٹے الزامات نہ لگائے جاتے ، تقریب سے خطاب

جمعرات 20 مارچ 2014 06:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی ملک کا پرانا مسئلہ ہے اس پر جلد قابو پالیں گے ، حکومت کی کمزور رٹ کو طاقتور کرنا پہلی ترجیح ہے ، میڈیا آزاد ہوتا تو نواز شریف پر جھوٹے الزامات نہ لگائے جاتے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ملک میں جاری افراتفری پر جلد قابو پالیں گے ۔ دہشتگردی ملک میں دو دہائیوں کامسئلہ ہے جلد سے جلد اس پر قابو پانا حکومت کیلئے چیلنج ہے ملکی سالمیت پر حکومت کبھی سودا بازی نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کمزور رٹ کو مضبوط اور طاقتور بنانا سب سے بڑا چیلنج تصور کیا جارہا ہے اور حکومت جلد اس مسئلہ پر قابو پا لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا آزاد ہوتا تو نواز شریف پر کبھی جھوٹے الزامات نہ لگائے جاتے ۔ تقریب میں ملک بھر سے صحافیوں کی بڑی تعداد اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔