ایرانی جوہری پروگرام پر ویانا مذاکرات مشکلات سے دوچار

جمعرات 20 مارچ 2014 06:32

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں متنازعہ ایرانی جوہری پروگرام پر تہران حکومت اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جاری مذاکرات میں فریقین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ویانا میں ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کا یہ دوسرا دور ہے جو کل منگل کو شروع ہوا تھا۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں ایران کے نئے ایٹمی ری ایکٹروں کی تنصیب کے معاملے پر اختلاف سامنے آیا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے امید کا اظہار کیا ہے کہ مذاکراتی عمل میں تسلسل سے مشکل صورت حال کو حل کر لیا جائے گا۔ ایرانی مذاکرات کار عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ موجودہ معاملات پر مذاکرات کا ایک اور دور سات سے نو اپریل تک ویانا میں شیڈول کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :