انڈین مجاہدین نے اہم بھارتی سیاسی شخصیت کے اغواء کا منصوبہ بنالیا‘ بھارتی میڈیا

جمعرات 20 مارچ 2014 06:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء) انڈین مجاہدین نے انتخابات کے موقع پر اہم بھارتی سیاسی شخصیت کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین مجاہدین سکیورٹی ایجنسیوں کی زیر حراست یاسین بھگتال اور ان کے معاون اسداللہ اختر کی رہائی کیلئے آئندہ انتخابات کے موقع پر نئی دہلی میں اہم سیاسی راہنماء کو اغواء کرنے کا پروگرام بناچکی ہے۔ گروپ کی جانب سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے خدشہ موجود ہے کہ وہ کسی بھی وقت اس پر عمل شروع کردے۔ رپورٹ میں کسی مخصوص سیاسی راہنماء کا نام نہیں بتایا گیا تاہم کہا گیا ہے کہ انتہائی امیر اور بااثر شخصیت نشانے پر ہوگی۔