کرغزستان حکومت کا استعفیٰ منظور، صدر نے جلد الیکشن کروانے کا اعلان کردیا

جمعرات 20 مارچ 2014 06:33

کرغزستان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مارچ۔2014ء) کرغزستان کے صدر المزبک اتھمباوے نے کرپشن کے الزامات پر حکومتی استعفیٰ منظور کرلیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کرغزستان جلد اسمبلی کو تحلیل کردینگے اور جلد الیکشن کروانے کا اعلان کرینگے ۔

(جاری ہے)

نئی حکومت کے قائم ہون تک سابق حکومت کے وزراء اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے ۔ سابق وزیراعظم پر بیرونی فنڈز میں خرد برد ، اپنی ذمہ داریوں کا صحیح استعمال نہ کرنے جیسے الزاما ت شامل ہیں جس کی بنیاد پر ان کے اتحادوں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :